15 اکتوبر 2014 - 07:32
اسلام اور نئی دہلی پرامن مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات حل کریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسلام آباد اور نئی دہلی سے کہا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلہ سمیت اپنے تمام اختلافات کو پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری بڑھتی ہوئی سرحدی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اسلام آباد اور نئی دہلی سے کہا ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلہ سمیت اپنے تمام اختلافات کو پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈ کواٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بان کی مون کے ترجمان فرحان حق نے پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں کہ پاکستان کی طرف سے کشمیر کے مسئلہ کے حل کے لئے اقوام متحدہ کے کردار کرنے پر آپ کیا کہیں گے تو انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو اپنے تمام مسائل پرامن مذاکرات کے ذریعے کرتے ہوئے، برصغیر میں مستقل امن کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ سیکریٹری جنرل بان کی مون کو دونوں ممالک کے درمیان پائی جانے والی سرحدی کشیدگی پر تشویش ہے اوروہ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے سنجیدہ ہوں۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان اور ہندوستان کی کنٹرول لائن اور ورکنگ بانڈری پر ہونے والی بلااشتعال فائرنگ سے دوطرف کے درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲